یوسف رضا گیلانی

ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ہم دھمکیوں میں آنے والے نہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن ہم دھمکیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔  یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ پارٹی کے کچھ ارکان نے سندھ ہاؤس میں رکھنے کی درخواست کی وہ وہاں ہیں، ہمارا مرکز عدم اعتماد وزیر اعظم کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے جاری بیان میں کہا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی محفوظ ہیں یرغمال نہیں بنایا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس حملہ کیا گیا، معزز ایم این ایز اور سینیٹرز پر تشدد ہوا، احتجاج کے بعد سب واپس آ گئے۔

واضح  رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عدم اعتماد میں اپوزیشن کو 172 نمبر شو کرنا ہوتے، میں وزیر اعظم ہوتا تو پہلے ہی روز 172 ممبر شو کر دیتا، ان کے پاس 172 ارکان موجود نہیں ہیں۔ سندھ ہاؤس کی اپنی ڈومین ہے، اگر حکومت کے خدشات ہیں تو انہوں نے تسلیم کر کیا ہے کہ ان کے پاس نمبر نہیں، منتخب ممبران کو دھمکانہ کہ ووٹ کریں غیر قانونی عمل ہے، اپنے ارکان کو تو بخش دیں اپنوں کو شک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے