مولانا عبدالغفور حیدری

پاکستان میں بہت سی جگہیں ہیں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت سی جگہیں ہیں جہاں ڈیم بن سکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی سوئی صرف کالا باغ میں اٹکی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث پہلے بلوچستان ڈوبا اب سندھ ڈوب رہا ہے، بلوچستان سے اترنے والا پانی اب تک دادو اور سہون شریف اور منچھر کی طرف بہہ رہا ہے، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں بھی سیلاب آیا ہوا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ باہر سے بھی فنڈز آرہے ہیں، اگر صحیح معنوں میں ان پیسوں سے آبادکاری کی جائے تو کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں، ایک بار آبادکاری ہو جائے گی تو لوگ آباد ہو جائیں گے، آج مٹیاری اور ٹنڈوالہیار گیا لوگ اب بھی سڑک کنارے بیٹھے ہیں مجھے بظاہر کوئی سرکاری خیمہ نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے