رشتہ ازدواج

اداکارہ منشا پاشا اورقانون دان جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (پاک صحافت) معروف سماجی رہنما اور اداکارہ منشا پاشا  اور ماہر قانون دان جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  یاد رہے کہ جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کا نکاح مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے ویڈیو کال کے ذریعے پڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق منشا پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے نکاح لکھا ہے۔ تصویر میں منشا پاشا ماتھے پر ٹیکا سجائے سنہرے رنگ کے عروسی لباس میں نظر آ رہی ہیں جبکہ جبران ناصر نے کریم رنگ کی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔ دونوں کے نکاح کی سادہ سی تقریب میں انتہائی قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ منشا پاشا کی نکاح کی تصاویر کو 45منٹ میں 28 ہزار سے قریب صارفین لائیک کر چکے ہیں۔ جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے نکاح کی مختصرسی تقریب کراچی میں ایک رشتے دار کے گھر پر منعقد ہوئی۔ جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے