زکاۃ

رواں سال زکاۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت)  رواں سال زکاۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کردی گئی ہے،  اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جس کے بھی اکاؤنٹ میں حد نصاب پیسے ہوں گے اس کے اکاؤنٹ سے از خود زاکاۃ کے پیسے کاٹ دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ خیا ل رہے کہ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 80 ہزار 933 سے کم رقم پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے جو چاند کی رویت کے اعتبار سے 14 یا 15 اپریل ہوگی۔

واضح رہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی تمام سیونگ بینک اکاونٹس پر لاگو ہوگی جبکہ منافع و نقصان کی بنیاد پر کام کرنے والے اکاؤنٹس سے بھی زکوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال کے لیے زکوٰۃ کٹوتی کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا تھا۔ اسی طرح سال 2019 میں حکومت پاکستان نے ملک میں زکوٰۃ کٹوتی کے لیے کم سے کم نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے