شیری رحمان

عمران خان کو جلسوں کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں تو عمران خان عوام کو معاف کریں اور اپنی سیاست چمکانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا میں 169 لوگ جاں بحق ہوئے، پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے 164 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، عمران خان متاثرین کی جان و مال بچانے کے بجائے سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں، افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود عمران خان نے ہری پور میں جلسہ کیا، کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آرہا؟۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک ڈوب رہا، عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ آخری کال کے لیے تیار رہیں، پہلے کہتے تھے آخری گیند تک کھیلوں گا اب کہہ رہے آخری کال دونگا، کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟، احتجاج کے لیے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو متاثرین نظر نہیں آرہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے