وزیراعلی سندھ

عمران خان کو جس سے خطرہ ہے اس کا نام لیں، کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سندھ میں جس سے بھی خطرہ ہے اس کا نام ہمیں بتادیں ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گھبرا کیوں رہے ہیں؟ وصیت کو پبلک کر دیں، ہم قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔ عمران خان کو جس سے خطرہ ہے اس کا نام لیں، اگر وہ خطرہ غلط ہوا تو عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت شدید بحران میں ہے، معاشی بحران کی وجہ پچھلی حکومت کی نااہلی تھی، پچھلے ساڑھے 3 سال میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان کوئی رابطہ بھی نہیں تھا، متحدہ قومی مومنٹ کے ساتھ معاہدے میں ایک اہم جزو بلدیاتی انتخابات ہے، ہم خود بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے