ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں انٹری کے لئے تیار ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ ، جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے بین الاقوامی ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور سے معاہدہ کیا تھا اب وہ باقاعدہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے ایک ٹیلنٹ ایجنسی ولیم مورس اینڈیور کی ایک اسٹوڈیو سے بات چیت چل رہی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق بہت سے اسکرپٹس دیکھنے کے بعد، عالیہ نے آخر کار ہالی ووڈ میں اپنے پہلے ممکنہ کردارکا انتخاب کر لیا ہے اور 2022 کے آغاز میں وہ باضابطہ طور پر اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اسٹار سٹارلیٹ جینیفر لارنس کو فالو کرتے ہوئے ان کے جیسے پراجیکٹس کا انتخاب کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ خیال رہے کہ ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای ہالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں کی نمائندگی کرتی ہے جن میں گیل گیڈوٹ، چارلیز تھیرون، اور اوپرا ونفری وغیرہ شامل ہیں۔