عدنان سمیع کا بیٹے اذان سے کُھل کر اظہار محبت

(پاک صحافت) بھارتی معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنے بیٹے، معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ اذان سمیع خان نے گزشتہ روز اپنی 30ویں سالگرہ منائی ہے۔

اس موقع پر جہاں اذان کو شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات و مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے وہیں سرحد پار رہنے والے اُن کے والد، عدنان سمیع نے بھی سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر کے ساتھ طویل کیپشن شیئر کیا ہے۔

عدنان سمیع کا اپنے بیٹے اذان کے لیے اپنی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ ’میرے پیارے بیٹے اذان! بہت سے لوگوں کو ہمارے خوبصورت رشتے اور بندھن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے لیکن یہ ان کا مسئلہ ہے! سچ یہ ہے کہ میں اس کا اظہار نہیں کر سکتا کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتا ہوں۔‘

بھارتی گلوکار نے بیٹے اذان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’مجھے آپ پر اور آپ کی ان تمام کامیابیوں پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جنہیں حاصل کرنے کے لیے آپ نے سخت محنت کی ہے، آپ کے ہنر اور آپ کی مسلسل لگن میرا دل خوشی سے بھر دیتی۔

عدنان سمیع نے مزید کہا کہ ’مجھے جب لوگ بتاتے ہیں کہ وہ آپ سے محبت کرتے ہیں تو ایک باپ کے طور پر مجھے ان لمحات سے محبت ہو جاتی ہے۔ عدنان سمیع نے اپنے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’دعا ہے کہ آپ کی زندگی کا یہ نیا سال آپ کے لیے اچھی صحت، خوشی، امن، کامیابی اور خوشحالی لائے جس کے آپ مستحق ہیں! آپ ہمیشہ اللّٰہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیں، سالگرہ مبارک بچے، ڈھیروں پیار اور دعائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

عامر خان کا والدہ کی سالگرہ منانے کا خصوصی پلان

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ان دنوں اپنی والدہ کی 90ویں سالگرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے