جی ٹی ماسٹر

رئیل می کا جی ٹی ماسٹر ایڈیشن اب پاکستان میں بھی دستیاب

کراچی (پاک صحافت) رئیل میں کاجی ٹی ماسٹر ایڈیشن فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جو اب پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔یاد رہے کہ فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔ جی ٹی ماسٹر ایڈیشن میں 6.43 انچ کا فلیٹ سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رئیل می ماسٹر ایڈیشن میں اسنیپ ڈراگون 778 جی دیا گیا ہے۔ ماسٹر ایڈیشن میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، کمپنی کے مطابق فون صفر سے 100 فیصد تک 33 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔ فون میں ایک جی ٹی موڈ موجود ہے جو گیمنگ کے لیے بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ رئیل می جی ٹی ماسٹر میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی جبکہ ویپر چیمبر کولنگ زیادہ دیر تک فون کو استعمال کرنے پر بھی ڈیوائس کو گرم نہیں ہونے دیتا۔ فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ ماسٹر ایڈیشن میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے