عمران اشرف

عمران اشرف نے اپنی نقل اُتارنے والے کو کیا ردّ عمل دیا؟

(پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے فنکار کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر عباس رضا بخاری نامی ایک ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر کی جانب سے معروف میزبان عمران اشرف کی پیروڈی ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں فنکار عمران اشرف کے میزبانی کے دوران اپنائے جانے والے انداز کی نقل اتار رہا ہے۔ اس ویڈیو کو عمران اشرف نے ناصرف اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے بلکہ اپنے ردِ عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

عمران اشرف کے ردِ عمل سے لگتا ہے کہ وہ فنکار کی صلاحیتوں کے خود فین ہو گئے ہیں۔ اداکار نے اپنی اسٹوری پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ لڑکا فاتح ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

گھر کے مسائل گھر میں رکھیں، تابش ہاشمی کا افتخار احمد کو مشورہ

(پاک صحافت) نجی ڑی وی چینل کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے پاکستان کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے