شہباز شریف

عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے پارٹی رہنما عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اور اعظم نزیر تارڑ نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رہنماﺅں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ اور پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کرلی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ صرف ن لیگ مسائل حل اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، چار سال میں ہونے والی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ حلقوں میں عوام کو ن لیگ کےمعاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف اور مسائل کا حل اور عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت اور سنجیدہ منصوبہ بندی رکھتی ہے، عوام نے وعدہ خلافی کرنے والوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے