فرانس کے مشہور بادشاہ نپولین پر بننے والی فلم کا دوسرا ٹریلر جاری

(پاک صحافت) فرانس کے مشہور بادشاہ نپولین بوناپارٹ پر بننے والی فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔ خیال رہے کہ فلم ’نپولین‘ شائقین کو 1793 کے فرانس میں لے جائے گی اور نپولین بوناپارٹ کے روز و شب کی عکاسی کرے گی۔

تٖفصیلات کے مطابق فلم میں نپولین کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جوکن فینکس ادا کریں گے جبکہ فلم ڈائریکٹر رڈلی اسکاٹ ہیں۔ فلم میں نپولین اور اس کی اہلیہ ملکہ جوزفین کے تعلق کی بھی منظرکشی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  ٹریلر کا آغاز ایک سخت منظر سے ہوتا ہے جس میں نپولین دشمن فوج کے قریب آتے ہی گولہ باری کرواتا ہے، گولہ باری سے برف ٹوٹتی ہے اور دشمن فوج پوری سمندر برد ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے