امتیاز شیخ

بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ سابق صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ وفاق کو سستی بجلی دیتا ہے، بدلے میں وفاق مہنگی بجلی عوام کو دیتا ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ 8 سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو دے رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے مسائل کا باعث بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین اکتوبر 2023ء   سے مارچ 2024ء  تک ادائیگیاں کریں گے۔ خیال رہے کہ صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 6ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، نیپرا نےاپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے