’سوڈھی‘ کے 10 بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کا انکشاف

(پاک صحافت) بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے میں اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا، تاہم ان کے کئی بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں سوڈھی کا کردار کرنے والے گروچرن 22 اپریل سے لاپتہ ہیں۔ ان سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گروچرن 10 بینک اکاؤنٹس استعمال کر رہے تھے۔

ان سے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ مالی حالت بہتر نہ ہونے کے باوجود مسلسل کریڈٹ کارڈز استعمال کیا کرتے تھے۔ خیال رہے کہ گروچرن کے والد نے دہلی کے پالم پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے