ایلون مسک کا ایکس (ٹوئٹر) کے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرامز متعارف کرانے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں 2 نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ بہت جلد ایکس میں 2 نئے پریمیئم پروگرامز کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سبسکرپشن پروگرام کی ماہانہ فیس موجود پروگرام کے مقابلے میں کم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ایکس پریمیئم سبسکرپشن پلان کے تحت دنیا بھر میں لوگوں سے ماہانہ 8 ڈالرز فیس لی جاتی ہے۔ ایلون مسک کے مطابق کم قیمت سبسکرپشن پروگرام میں تمام خصوصی فیچرز موجود ہوں گے مگر اشتہارات کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔ اس کے مقابلے میں دوسرے نئے سبسکرپشن پروگرام کی فیس زیادہ ہوگی مگر اس کا حصہ بننے والے صارفین کو کوئی اشتہار نہیں دکھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  موجود پریمیئم پروگرام کے تحت 50 فیصد کم اشتہارات دکھانے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے نئے پروگرامز کی فیس اور متعارف کرانے کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس سے قبل اکتوبر کے شروع میں مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایکس کی جانب سے 3 مختلف سبسکرپشن پروگرامز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے