راجکمار نے شاہ رخ سے متاثر ہوکر کس اداکارہ سے 44 کروڑ کا گھر خریدا؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ اپنی نئی آنیوالی فلم سری کانتھ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ فلم ایک نابینا تاجر سری کانتھ بھولا کی متاثر کن شخصیت پر مبنی کہانی ہے۔ واضح رہے کہ 39 سالہ راج کمار راؤ نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کے دوران کافی اتار چڑھاؤ دیکھا ہے۔ تاہم انھوں نے ہمیشہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنا آئیڈیل قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں راجکمار راؤ نے بتایا کہ انکی جانب سے ایک پرتعیش پراپرٹی خریدنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں شاہ رخ خان کی شخصیت ان پر کافی اثر انداز رہی۔ یاد رہے کہ راجکمار راؤ نے جھانوی کپور سے 44 کروڑ (بھارتی روپے) میں ممبئی میں ایک شاندار گھر خریدا ہے، جھانوی نے یہ پراپرٹی دسمبر 2020 میں 39 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔

راجکمار راؤ نے اپنے نئے گھر کے حوالے سے گفتگو میں بتایا کہ شاہ رخ خان نے انھیں ایک چیز سکھائی ہے کہ بیٹا کبھی بھی جب گھر لینا تو اوقات سے ذرا زیادہ کا لینا، کیونکہ پھر اوپر والا بھی دیکھتا ہے اور پھر تم خود بھی زیادہ محنت کرو گے۔ راجکمار کے مطابق وہ شاہ رخ خان کی اس بات سے بہت متاثر ہوئے اور یہ دل کو بھی لگی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے