عمران اشرف کو ڈارموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟

عمران اشرف

کراچی (پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں معروف اداکار عمرا ن اشرف کو ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟ کس  کے کہنے پر انہوں نے  مرکزی کردار ادا کرنا شروع کیا؟ خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرس ہوگئی ہے، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پر مرکزی کردار اداکرنا شروع کیا۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران سوشل میڈیا ہوسٹ کو انٹرویو دے رہے ہیں شو کی میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بارے میں کب سوچا۔ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ایک مرتبہ میری امی اور میں ٹی وی پر میرا ڈرامہ دیکھ رہے تھے تو امی نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تم مرکزی کردار کیوں نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف کے مطابق جس پر انہوں  نے سوچا کہ چلو میری والدہ کی خواہش ہے تو مجھے مرکزی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اس طرح عمران اشرف کو ان کی والدہ نے فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے راضی کیا اور انہیں بتایا کہ وہ کس طرح ایک مین رول میں بہترین اداکاری کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں