آئی فون

آئی فون 14 کب لانچ کیا جائے گا، اہم معلومات لیگ ہو گئی

کراچی (پاک صحافت)  آئی فون 14 کے خواہش مند حضرات کی انتظار کی گھڑیا ختم ہوگئیں، کیوں کہ آئی فون 14 کے لانچ ہونے سے متعلق اہم معلومات لیگ ہو گئی ہیں۔ ایپل کمپنی کے حوالے سے کام کرنے والی نیوز ویب سائٹ آئی ڈراپ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل کے نئے فیلگ شپ اسمارٹ فون کی رُونمائی 13 ستمبر کو کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنا ابھی باقی ہے لیکن یہ تاریخ گزشتہ آئی فون لانچز کی تاریخوں سے مطابقت رکھتی ہے جو عموماً ستمبر کے وسط میں منگل کے دن کی گئیں ہیں۔ خیال رہے کہ آئی ڈراپ نیوز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ایپل نے 13 ستمبر کے لیے کچھ منصوبہ بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ڈراپ کے مطابق کمپنی نے اندرونِ خانہ سال کے 37 ویں ہفتے کے لیے کچھ منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپل کمپنی عموماً اپنی تقریباً منگل کے روز رکھتی ہے۔جس کا مطلب ہے 13 ستمبر 2022 کو کچھ ہوگا۔ اگرچہ اس بات کی ضمانت تو نہیں لی جاسکتی لیکن ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہوگا۔ آئی ڈراپ نیوز کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا اس سال کی تقریب ایپل آن لائن منعقد کرے گا یا فرداً کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے