وزیراعظم شہباز شریف

کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے،شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کی طرف سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہاکہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔ خیال رہے کہ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کاوے موسوی کی جانب سے  الزامات سے دستبردار  ہونے اور معارفی طلبی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ براڈ شیٹ کے سی ای او کے انکشافات نام نہاد احتساب کے نام پر نواز شریف اور خاندان کے سیاسی طور پر متاثر ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کرتے ہیں، انہیں عوامی زندگی سے دور رکھنے کے لیے کرپشن کے الزامات لگائے گئے، اب جھوٹ، فریب اور کردارکشی کی تمام عمارت منہدم ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ  کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے،مہنگائی کی ستائی قوم کے لاکھوں ڈالر اور پاؤنڈز سیاسی انتقام پر ضائع ہوئے، یہ رقم سیاسی انتقام پر ضائع کرنے والوں سے وصول کرنی چاہیے، ہمارے خاندان، جماعت اور وابستہ ہر فرد کا 40 سال بے رحم اور کڑا احتساب کیا گیا۔ اسے کہتے ہیں اللّٰہ کی لاٹھی جو ہم پر جھوٹے الزام لگانے والے کذابوں کے سر پر پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے