جاوید لطیف

جسٹس شوکت صدیقی بتاچکے ہیں کہ بینچ کیسے بنتے ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی بتا چکے ہیں کہ خصوصی اور سفارشی بینچ کیسے اور کیوں بنتے ہیں، جو سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے، میں کابینہ میں کہتا رہا ہوں کہ اگر گوگی، بشری بی بی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔ 2018 میں شیر کی پرچی والے کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جاتا تھا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ ہم پر الزام تھا جی ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، پی ٹی آئی والے رات میں سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں توکہا جاتا ہےکہ یہ ان کے جذبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بار بار کہتا رہا ہوں کہ اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کراسکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں، نواز شریف کو جس طرح سزائیں دی گئیں وہ ایک ہفتے میں واپس نہ لیں تو نواز شریف آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے