اداکار

میرے نام سے منسوب تمام انسٹاگرام اکاؤنٹس جعلی ہیں، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر میرا صرف ایک ہی اصل اکاؤنٹ ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ باقی میرے نام سے منسوب تمام انسٹاگرام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی کے نام سے کوئی جعلی اکاؤنٹ چلا رہا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی  نے ایسا بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے اپنے چاہنے والوں اور دوستوں کو اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ اداکار عدنان صدیقی  نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نام سے منسوب ایک جعلی انسٹا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ  بھی شیئر کیا۔ خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے اور میرے تمام دوستوں کو اس جعلی اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکویسٹ بھی بھیج رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکار  عدنان صدیقی نے مزید  کہا کہ ’میں یہاں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا صرف ایک ہی اصل اکاؤنٹ ہے، باقی میرے نام سے منسوب تمام انسٹاگرام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔ خیال رہے کہ آخر میں عدنان صدیقی نے اپنے تمام دوستوں اور چاہنے والوں سے ان کے نام سے منسوب اس جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو جلد از جلد رپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی جا چکی ہے، جبکہ بعض ادکاروں کے اکاؤنٹس ہیک بھی ہو چکے ہیں جن میں نعمان اعجاز اور ماڈل فریحہ الطاف بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے