ٹیسلا بانی

ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک کا کار کو ہوا میں اڑانے کا دعویٰ

نیو یارک (پاک صحافت) گاڑیاں بنانے والی معروف ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے کار کو راکٹ کی طرح ہوا میں اڑانے کی ٹھان لی، غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی سپر کار میں راکٹ ٹیکنالوجی لگانے جارہے ہیں جس کی مدد سے کار ہوا میں تین فٹ تک اڑ سکے گی۔ ایلون مسلک نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے دوران کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ خیال رہے کہ رہے کہ ٹیسلا نے ابتدائی طور پر 2017 میں متاثرکن خصوصیات والی کار متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، ان خصوصیات میں 60-0 میل فی گھنٹہ صرف 1.9 سیکنڈز میں چلنے کی رفتار اور 620 میل کی بیٹری شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے بانی ایلون مسک نے  اپنی سپر کار کو ہوا اڑانے کی تیاری شروع کردی ہے،  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی مسک نے پہلے ہی کہا تھا کہ سپرکار ایک ‘اسپیس ایکس پیکیج’ پیش کرے گا جس میں کار کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لئے ٹھنڈی ہوا کے تھروسٹرز شامل کیے جائیں گے۔ قبل ازیں ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے لیسڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹیسلا کے سابق انجینئر پیٹر رالنسن کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے