مریم نواز

شیر کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان اور اُس کی لائی ہوئی مہنگائی، نااہلی، کرپشن اور انتشار سے ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شیر کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان اور اُس کی لائی ہوئی مہنگائی، نااہلی، کرپشن اور انتشار سے ہے۔مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان پنجاب کی تباہی کا سب سےبڑا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران کہتا تھا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کروں گا، پہلا حکمراں دیکھا ہے جس نے پنجاب کو لوٹنے کے لیے گھر کی خواتین کو استعمال کیا، یہ کیسا جہاد ہے جس کا فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے عمران خان نے فرح گوگی اور بشریٰ پیرنی کو رکھا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ مردان ڈوب گیا، صوابی ڈوب گیا اور عمران خان یہاں پنجاب کو ڈبونے آگیا، اگر پنجاب میں یہ صورتحال ہوتی تو شہباز، حمزہ، مریم سب آپ کی خدمت میں موجود ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے