شاہ محمود قریشی

اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاستی کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے جبکہ شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور وزیراعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ بیان میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہی ہیں اور ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ خیال رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں (ن) لیگ کو شکست دینا ناممکن ہے، پارٹی کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی لیکن (ن) لیگ نہیں ٹوٹی۔ انہوں نےکہا کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے،  کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں ؟ ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے