پرویز خٹک

پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دے دیا

مانسہرہ (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھا، کہتا تھا کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھے کوئی فکر نہیں۔ خیبرپختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرے ساتھ کئی وعدے کیے لیکن مکر گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے