ڈاکٹر مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو فاشسٹ حکومت قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈاکٹر مصدق ملک نے پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کا ہے کہ یہ پارلیمان اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے جو کچھ دو دن پہلے جوائنٹ سیشن میں ہوا آج چیئرمین سینیٹ نے اسکو بھی دھول چٹا دی۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے ک کہا گیا بغیر پڑھے بل پہ ووٹ کریں ‏ہمیں کہا گیا اس بل پہ ووٹ کریں بغیر پڑھے۔ اور اسی وقت چیئرمین صاحب نے اس پر ووٹ کروایا۔ ہم احتجاج کرتے رہ گئے کہ ہم لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی کیسے کرسکتے ہیں غریب آدمی کے حق کا دفاع ہم کیسے کرسکتے ہیں لوگوں کو نیب کی انتقامی کاروائی سے ہم کیسے بچاسکتے ہیں۔

‏وہ بل جس میں لکھا ہوا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو حق دے دیا ہے کہ وہ آپکی بجلی کاٹے آپکی گیس کاٹے آپکی سم بند کرے اسی بل میں لکھا ہوا تھا کہ جو سب سے زیادہ دولت کمانے والا مافیا ہے انکا انکم ٹیکس کم کردو. ‏یہ ایک فاشسٹ حکومت ہے اور یہ فاشسٹ حکومت تسلسل کے ساتھ بغیر ڈسکشن اور بغیر پڑھے بل پاس کروانا چاہتی ہے ووٹ چوری کرنے کیلیے جو مشین انہوں نے بنائی ہے ای وی ایم اسکے اندر انکا ایک ہی موقف تھا کہ کہیں ڈسکشن نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز نے ڈیڑھ سے 2 ماہ میں اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ کام کیسے کیے جاتے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیڑھ سے 2 ماہ میں اپنی کارکردگی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے