رانا ثناءاللہ

ملک میں جمہوریت کے بجائے ڈکٹیٹرشپ کا قبضہ ہے۔ رانا ثناءاللہ

خانیوال (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کا نام و نشان نہیں بلکہ عملی طور پر ڈکٹیٹرشپ کا قبضہ ہے۔ ملک کو سیاست کے بجائے طاقت کے زور پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ووٹ کی طاقت ختم کرکے بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے۔ اس ملک میں ووٹ کو عزت دی جاتی تو ہم مشکل حالات میں نہ ہوتے۔ موجودہ حکومت کا کوئی وجود ہے، نہ ہی اس کی عملداری اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک جمہوری طریقے اور ووٹ سے حاصل ہوا۔ بہت سی جمہوری طاقتوں نے ملک کو چلانے کی کوشش کی لیکن ڈکٹیٹرشپ نے ملک پر قبضہ کر لیا۔ ملک ترقی کی منازل طے کررہا تھا تو شب خون ماراگیا۔ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے چین کیساتھ ملکر لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا۔ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں جاری دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے