قیلولہ

30 منٹ کا قیلولہ آپ کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے

شنگھائی (پاک صحافت)  ماہرین صحت کی جانب سے نئی تحقیق میں اس بات کا انشکاف کیا ہے کہ شام سے قبل 30 منٹ کا قیلولہ آپ کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے،  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ماہرین نے دو ہزار سے زائد عمر رسیدہ افراد پر تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ سہ پہر میں کچھ دیر قیلولہ کرنے سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے اور مختلف ذہنی امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔  تحقیق کے مطابق، چینی سائنسدانوں نے اپنے مطالعے میں ایسے 2,241 مقامی رضاکار شریک کیے جن کی عمریں 60 سال یا زیادہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق  رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا: ایک گروپ نے سہ پہر میں، یعنی شام سے پہلے، نیند لی تھی جبکہ دوسرے گروپ میں شامل رضاکار جاگتے رہے تھے۔ یاد رہے کہ مطالعے کے دوران مختلف ذہنی آزمائشوں کے ذریعے ان لوگوں کی ذہنی صلاحیتیں بھی جانچی گئیں۔ چینی ماہرین کے مطابق آزمائشوں کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ سہ پہر میں آدھا گھنٹہ یا اس سے کچھ کم وقت کےلیے سوئے تھے، ان کی مجموعی دماغی صحت، نیند نہ لینے والے افراد کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر تھی۔ بہتر دماغی صحت کی ظاہری علامات میں فعال یادداشت (ورکنگ میموری)، بول چال میں روانی اور اپنے مقام سے آگاہی (لوکیشن اویئرنیس) جیسے پہلوؤں کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس تحقیق میں ماہرین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جو افراد سہ پہر میں تقریباً روزانہ 30 منٹ یا اس سے کچھ کم وقت کےلیے قیلولہ کررہے تھے، ان میں ’الزائیمرز‘ نامی دماغی بیماری کا خطرہ بھی اس وقفے میں قیلولہ نہ کرنے والے بزرگوں کے مقابلے میں 84 فیصد تک کم تھا۔ یاد رہے کہ رہے کہ ’الزائیمر کی بیماری‘ (الزائیمرز ڈِزیز) ایک ایسا دماغی مرض ہے جس میں یادداشت اور سوچنے کی صلاحیتیں بتدریج ختم ہوتی چلی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے