ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں بڑے سیکیورٹی نقص کی نشاندہی، صارفین کا ڈیٹا غیرمحفوط قرار

بیجنگ (پاک صحافت) سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ٹک ٹاک صارفین کو خبردار کر دیا، ماہرین نے ٹک ٹاک میں بڑے نقص کی نشاندہی کراتے ہوئے  صارفین کی ڈیٹا کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ ماہرین کے مطابق ٹک ٹاک کے فائنڈ فرینڈز فیچر میں بڑی خامی ہے جس کا کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس کی مدد سے صارفین کے فون نمبر، پروفائل سیٹنگز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جبکہ ہیکرز صارفین کے نام، پروفائل اور تصاویر سمیت تمام ڈیٹا بمعہ پاس ورڈ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی چیک پوائنٹ کی تحقیقی کمیٹی نے ٹک ٹاک میں موجود سیکیورٹی نقص کی نشاندہی کی۔ سائبر ماہرین کے مطابق  ہیکر اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان تفصیلات کو ڈیٹا بیس کی شکل میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔ چیک پوائنٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز اس خامی کا فائدہ اٹھا کر صارفین کا ڈیٹا مشتبہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا کہ اگر وہ اس نقص کے باوجود بھی ٹک ٹاک استعمال کررہے ہیں تو وہ آئی ڈی پر ذاتی ڈیٹا کا اندراج کم سے کم کریں۔ دوسری جانب سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کی نشاندہی پر ٹک ٹاک نے بھی وضاحت پیش کی اور کہا کہ اب تک اس نقص کی وجہ سے ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ جن کی وجہ سے کہا جاسکتے ہیکرز نے فائدہ اٹھایا ہو۔ کمپنی نے تصدیق کی کہ ماہرین کی نشاندہی کے بعد سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ نقص ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

(پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے