کورونا ویکسین سے متعلق اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا ویکسین سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی،  وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ  کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کو ویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا۔ اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کو ویکس کے ساتھ ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی ویکسین کے تقریباً 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں مل جائیں گی، اور عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ فیصل سلطان اپنے ٹوئٹ بیان میں مزید کہا کہ فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسینیشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی اور اس کا آغاز فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے