بلاول بھٹو زرداری

پولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہپولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سپاہی اور افسران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑے اور قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس پر عوام کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرض شناسی کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے والے پولیس اہل کاروں اور افسران کو شاباش دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس اہل کاروں اور افسران کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں کہا کہ پولیس کے جوان اس دھرتی پر رہنے والوں کے محافظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے