خواجہ سعد رفیق

ہمارا بیانیہ انتقام نہیں صرف کام ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانیہ انتقام نہیں صرف کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے این اے 122 لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک بدلوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ن لیگ کی قیادت کسی بدلے یا انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہے، نواز شریف کہہ چکے ہم کسی سے بدلا یا انتقام نہیں لیں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار ٹانگ کھینچی گئی، ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، ہمارا بیانیہ انتقام نہیں صرف کام ہے۔ ہماری تو لڑائی ہی صرف یہ ہے کہ ووٹ سے اقتدار میں آؤ اور ووٹ سے ہی جاؤ۔ لاہور نے ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیا، ہمیں جب بھی اقتدار ملتا ہے کراچی میں امن لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج جیل میں بیٹھے ہیں، آپ جہاں بیٹھے ہیں وہاں وہ خود پہنچے ہیں، دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے اپنے پاس کوئی رسید نہیں نکلی۔ 8 فروری کا الیکشن کسی کی ہار یا جیت کا الیکشن نہیں ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے