مریم اورنگزیب

دہری شہریت رکھنے والے تمام چوروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے تمام چوروں اور نالائقوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ بیشتر حکومتی وزراء و مشیروں کے پاس دہری شہریت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق عمران خان اس وقت نوازشریف اور شہباز شریف کے بغض میں بری طرح جل رہا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف کرپشن تو ثابت نہ کرسکے جبکہ اب نیچ اور گھٹیا حرکات پر اتر آئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے شریف خاندان کے رائیونڈ والا گھر گرانے کی پلاننگ کی اور شہزاد اکبر نے بورڈ آف ریونیو کے افسران کو یرغمال بنا کر راتوں رات ریکارڈ میں خفیہ طور پرجعلسازی کرکے اس کو تبدیل کیا۔ ہم نے عدالت میں 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت کی تمام دستاویزات جمع کرائیں ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں روک دیا گیا ورنہ ان لوگوں نے رات کو گھر گرانے کا پورا پلان بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے