اسحاق ڈار

معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمے دار صرف اور صرف تم ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ‏تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، ان شاءاللّٰہ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے