احسن اقبال

آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ غور ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ غور ہے۔ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عمران خان مسلسل پاکستان کی مفادات سے کھیل رہے ہیں، صرف اپنی سیاست بچانے اور انا کی تسکین کیلئے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا ہے، ہم نے پاکستان کیوبا بنانا ہے اور نہ شمالی کوریا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیا، عمران خان نیازی اور ان کا ٹولہ بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی آئین اور قانون سے کھیل رہے ہیں۔ ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے، عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، 3 وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینترا بدل کر سازش کی بات کرنے لگے۔

واضح رہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو تار تار کر کے رکھ دیا، قومی سلامتی کمیٹی نے 2 مرتبہ کہا کہ مراسلے میں کوئی سازش نہیں، مضبوط پاکستان کی ضامن مضبوط معیشت ہے، عمران خان نے دوست ملک چین کو بھی ناراض کیا۔ جلسے میں یورپی یونین کو بھی للکارا، پاکستان کا پہلا ستون چین، دوسرا یورپی یونین اور تیسرا خلیجی ممالک ہیں، عمران خان نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی ستیاناس کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …