رانا ثناء اللہ

دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے وہ تمام ذرائع ختم کریں گے جس سے انہیں مدد اور طاقت ملتی ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے وہ تمام ذرائع ختم کریں گے جس سے انہیں مدد اور طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے اہداف واضح کرے، اہداف پر عملدرآمد کا ٹائم فریم بھی مہیا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیرصدارت سینٹرل ایپکس کمیٹی کے تحت قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گيا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف جامع اور مؤثر قومی حکمت عملی درکار ہے۔ لوگوں کو جان و مال کے تحفظ کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ شہدا کےاہل خانہ اور زخمیوں کی دیکھ بھال میں کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔  خیال رہے کہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے