مریم نواز

عمران خان عدلیہ میں ان کی باقیات کے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ میں ان کی باقیات کے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا شکر ادا کرنا نہیں بھولیں گے جنہوں نے آپ کو بٹھایا اور 4 سال کھلایا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ عمران خان کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو انہی کے دور کی لوٹ مار سے پیدا خرابی دور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نا اہلی، غلط ترجیحات نے ملک کو معاشی بد حالی کی راہ پر ڈالا، آئی ایم ایف سے تمہاری ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحال کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! جو تمہاری اس گند کو ختم کر رہے ہیں تم ان کے سر ڈال رہے ہو!، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے