راجہ یاسر ہمایوں

پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کا سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ یاسر ہمایوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے 12 سے 13 سال ہوگئے، پی ٹی آئی میں شمولیت عمران خان کی ذات کی وجہ سے کی۔

راجہ یاسر ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ 25 مئی 2022 سے پارٹی کے مائنڈ سیٹ میں تبدیلی آتی جارہی ہے، میں اور شفقت محمود لانگ مارچ کے قائل نہیں تھے پھر دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے اور اس کے نتیجے میں 9 مئی کا سانحہ ہوگیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں پارٹی چھوڑنے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ راجہ یاسر پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 21 چکوال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے