خواجہ سعد رفیق

عمران خان نے قوم کو مہنگائی اور لاقانونیت کے تحفے دئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین سال میں قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے تحفے کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کی آڑ میں لاہور کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ این اے 133 میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہونی ہے۔ الیکشن کا اکھاڑہ سج چکا۔ اب حکومت بھاگنا چاہتی ہے، یہ ہر الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ یہ سوال گلی گلی اور کوچے کوچے میں ہوگا۔ سوال یہ بھی ہوگا کہ مہنگائی، بے روزگاری، ابتری، لاقانونیت اور ناانصافی، یہ جو نئے پاکستان میں عمران خان نے لوگوں کو تحفے دیئے ہیں۔ پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی تو یہ سارے سوال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے