انسانی جسم سے کورونا ختم کرنے کا طریقہ

کورونا وائرس کو انسانی جسم سے ختم کرنے کا نیا طریقہ دریافت

ماسکو (پاک صحافت) طبی ماہرین نے کورونا وائرس کو انسانی جسم سے ختم کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ دعویٰ روس اور ازبکستان کے ماہرین کی جانب سے سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مریض کو کسی نقصان کے بغیر اس وائرس سے نجات مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس اور ازبکستان کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تابکاری کی کمزور مقداریں انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سمیت انسانی جسم سے ختم کرسکتی ہیں۔ خیال رہے کہ کوویڈ19 پر تابکاری کے اثر کا مطالعہ یوال فیڈرل یونیورسٹی اور جمہوریہ ازبکستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مشترکہ تحقیق کے دوران انفیکشن پر نرم ایکسرے اور الٹرا وایلیٹ تابکاری کے اثر کی خصوصیات کا پتہ چلا جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ الٹرا وایلیٹ تابکاری سے انسانی جسم کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تابکاری سے نہ صرف کوویڈ19 بلکہ اس کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سمیت دیگر وائرسوں کے لئے بھی تیار کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل اور سعودی

صیہونی دوستی کی آڑ میں عرب ممالک سے اپنی دشمنی چھپاتے ہیں

پاک صحافت جب کہ مقبوضہ علاقے بڑے پیمانے پر مظاہروں کی آگ میں جل رہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے