کورونا وائرس

کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں مزید 120 اموات، 4191 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 120 مریض دم توڑ گئے۔ این سی او سی کے مطابق نئی اموات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3848 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 930 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93107 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے