واٹس ایپ

واٹس ایپ میں پاس کیز کا فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ جانیں

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین کو اب طویل پاس ورڈز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق طویل پاس ورڈ کی بجائے یہ ٹیکنالوجی 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ یا بائیو میٹرک تفصیلات کو لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرتی ہے، یعنی ایس ایم ایس پر مبنی 2 فیکٹر authentication کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ واٹس ایپ سے قبل گوگل کی جانب سے بھی تمام اکاؤنٹس کے لیے پاس کیز کو سائن ان ہونے کا ڈیفالٹ طریقہ کار بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق پاس کیز کا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کی آزمائش کافی عرصے سے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی تھی اور اب جاکر اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے، البتہ ابھی یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے