رانا ثناءاللہ

میرے خلاف درج مقدمات فوج نے نہیں بلکہ عمران خان نے بنوائے تھے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ اللہ کا کہنا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں میرے خلاف جو جھوٹے مقدمات بنائے گئے وہ فوج نے نہیں بلکہ عمران خان نے بنوائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق دور حکومت میں ان کے خلاف درج کرائے گئے نارکوٹکس کیس کے پیچھے فوج نہیں بلکہ عمران خان تھے۔ جب میں اپوزیشن میں تھا، پارلیمنٹ میں دی گئی ایک بریفنگ میں میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اس جھوٹے کیس کے متعلق شکایت کی تھی جس پر انہوں نے اس کیس کے پیچھے فوج کا ہاتھ کارفرما ہونے کی بات قطعی طور پر مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ اس کیس سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اس کیس میں ضمانت پر تھا، مجھ سے ایک آدمی ملنے آیا، جو آرمی چیف کا قریبی تھا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ میں اس کیس سے متعلق درخواست دوں، جس پر فوج تحقیقات کرے گی۔میں نے نہ صرف آرمی چیف کو درخواست دی بلکہ چیف جسٹس کو بھی دی اور میرے خیال میں اسی انکوائری کی بنیاد پر جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اس کیس میں فوج کے ملوث ہونے کا تاثر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے