سعید غنی

رواں سال بغیر امتحان کے کسی کو پاس نہیں کریں گے۔ وزیر تعلیم سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ رواں سال بغیر امتحان کے کسی طالب علم کو پاس نہیں کریں گے۔ بلکہ امتحان لینے کے بعد ہی اگلی کلاس میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کسی طالب علم کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں نہیں بھیجیں گے۔ اگر امتحانات کی تاریخ آگے بڑھانی پڑی تو بھی امتحانات ضرور لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز بند کرنے کا فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت رائے سے ہوا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ کوئی نہیں چاہتا کہ بچوں کی تعلیم متاثر ہو۔ کورونا صورت حال کی وجہ سے بچوں کی تعلیم پر اثر پڑا ہے، اسکولز بند کرنا حکومت کی مجبوری ہے۔ پنجاب اور کے پی کے کی نسبت سندھ میں کورونا صورت حال بہتر ہے۔ خدشہ ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے سندھ میں کورونا بڑھ جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے سے سندھ کے لئے ٹرانسپورٹ عارضی طور پر بند کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے