سعید غنی

بھارتی اور یہودی لابی عمران خان کو فنڈنگ کررہی تھی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ بھارتی اور یہودی لابی عمران خان کو فنڈنگ کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کام دہشت گرد کرتے تھے عمران خان کے حامیوں نے چند دن میں کر لئے ہیں۔ سیاسی رہنماؤں کے گھر چھاپے پڑتے رہتے ہیں، آج تک کسی نے سکیورٹی اداروں پر پٹرول بم نہیں پھینکے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے جو کچھ کرایا وہ دہشت گرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ ان کے اقدامات پر بھارت خوشیاں منا رہا ہے۔ احتجاج کی آڑ میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے