جنوبی افریقی کپتان

کسی بھی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا آسان نہیں ہوتا،جنوبی افریقی کپتان

کراچی (پاک صحافت) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے  کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے پاکستانی ٹیم کو سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا آسان نہیں ہوتا، جنوبی افریقی ٹیم کو اندازہ ہے کہ پاکستان اپنے گھر پر آسان حریف نہیں ہو گی اور یہ وہ ٹیم بالکل بھی نہیں ہوگی جو نیوزی لینڈ میں نظر آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک نے میڈیا سے آنلائن گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اسپنرز کو اپنی ٹیم کے لئے خطرہ قرار دیا۔ دوسری جانب انہوں نے   قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  بابر اعظم کی واپسی اور ہوم کنڈیشنز یقینی طور پر پاکستان کی اسٹرینتھ کو بڑھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ کے دوران بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیم کے لیے ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے جو کافی حوصلہ افزا بات ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ نہ ہونا ہے کیوں کہ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان میں نہیں کھیلے تاہم کوچ مارک باؤچر پہلے پاکستان میں کھیل چکے ہیں تو ان سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہاں کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ سیریز دونوں ملکوں کے درمیان اہم مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے