جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، 14 سال بعد پاک سرزمین پر میچ کھیلے گی

کراچی (پاک صحافت) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے، اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 2007 میں پاکستان آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے۔ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے 11  آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے والوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے 27 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہوٹل میں آج کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور مہمان ٹیم قرنطینہ میں رہتے ہوئے کل سے کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کرے گی۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے