آلو بخارہ

آلوبخارے کے جادوئی فوائد، دل اورجگر کے مریضوں کے لئے خوشخبری

کراچی (پاک صحافت)  آلو بخارہ ایک  ایسا پھل ہےجو آلوچہ کو سکھانے کے بعد تیار ہوتا ہے، آلو بخارہ غذا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ہے، ماہرین صحت کی جانب دل اور جگر کے مریضوں کو  اس کے استعمال کی تاکید کی جاتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس پھل میں یایا جانے والا وٹامن اے جسم میں پوٹا شیئم کے حصول کا اہم ذریعہ تصور کیا جاتا ہے، اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق آلو بخارہ  کھانے  کے علاوہ ادویات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ  ماہرین اسے جگر اور دل کے مریضوں کو خصوصاً استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اینٹی آکسیڈینٹ بوسٹر بھی کہا جاتا ہے جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلو بخارہ کئی بیماریوں کو دفع کرتا ہے،  ماہرین صحت نے اس کے حیران کن جادوئی فوائد بتائے ہیں۔ اگر آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح کھائیں تو دل اور جگر کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دل اور جگر کے علاوہ آلو بخارے میں جلد کے لیے بھی فوائد ہیں، دو آلو بخارے پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائیں تو نکھار آئے گا، اس میں ذہنی دباؤ کم کرنے کی بھی خاصیت موجود ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق آلو بخارے کو کم اور زیادہ بلڈ پریشر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ یعنی دونوں کے لئے آلو بخارہ انتہائی مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے