انار کا رس

انار کا جوس پیئیں اور بے شمار بیماریوں سے محفوظ رہیں

کراچی (پاک صحافت)  انار قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف انار کا پھل ہی نہیں بلکہ اس کے درخت کا چھال سمیت  پھول، پھل ، پھل کا چھلکا بلکہ اس کی پتیاں بھی انسانی جسم کے لئے بے حد مفید ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھالی پیٹ انار کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ بہتر اور یہ انسان کو سرطان سے بچاتا ہے اور عمر لمبی کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انار کھانے سے مخلتف قسم کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں، اگر اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھایا جائے تو اس کے استعمال سے وزن کم یا وزن کو ایک سطح پر برقرار رکھنے میں بھی بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ انار کا رس ذائقے سے بھرپور ہونے کے ساتھ حیاتین، فولاد اور کلیشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے، اس کے ذریعے کھانے کا ذائقہ بہتر اور اسے مزید مفید بنایا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق میں وٹامن بی ہونے کی وجہ سے نظام انہضام بہتر جبکہ وٹامن سی کی وجہ سے انسانی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ انار کے رس میں موجود پولفینولک کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انار کے جوس کے استعمال سے کینسر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، البتہ جن افراد کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو وہ اس کے استعمال سے احتیا ط کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے