بلاول بھٹو

موجودہ حکومت اقلیت کی حکومت ہے اکثریت کی نہیں۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اقلیت کی حکومت ہے اکثریت کی نہیں، اقلیت کو اکثریت پر مسلط کیا گیا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھر دینے کاوعدہ کیا تھا۔ روزگار دینے کے بجائے لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ انہوں نے گھر بنانے کے بجائے لوگوں سے ان کی چھت چھین لی۔ آج ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب دوستوں پر نہیں بلکہ جیالوں پو بھروسہ کرے گی۔ ہم نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ دوستوں نے کہا کہ لانگ مارچ استعفے کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ ہم اپنے دوستوں سے مطالبہ کریں گے کہ عثمان بزدار اور عمران خان کیخلاف عدم اعتماد لے کرآئیں۔ انہوں نے کہا دوست جس بات پر پیپلزپارٹی سے الگ ہوئے وہ ہی اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور استعفیٰ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے